: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کابل،21نومبر(ایجنسی) کابل میں ایک شیعہ مسجد (امام باڑہ) میں آج اس وقت طاقتور دھماکہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شریک تھے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 27 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 افراد زخمی ہو
گئے.
کابل کے سینئیر پولیس اہلکار فریدون عبیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
پولیس نے افغانستان کے دارالحکومت کے مغربی حصے میں واقع مسجد کے ارد گرد کا علاقہ خالی کروا لیا ہے.